فن لینڈ کا نظام تعلیم

یورپ کا ایک ملک فن لینڈ جس کی آبادی صرف 55لاکھ ہے۔ اس مختصر سی آبادی والے ملک کے پاس دنیا کا بہترین نظام تعلیم موجود ہے۔ کیونکہ PISA (Programe for International Students Assessment) جو کہ دنیا کا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے۔ 2000ء سے 2012ء تک فن لینڈ کے بچے اس امتحان میں نمایاں رہے۔ جس نے دنیا کو حیران کردیا۔

فن لینڈ میں سات سال کی عمر سے پہلے بچے کو سکول میں داخل نہیں کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے بچوں کو صرف گھر پہ ہی ضروری تعلیم دینے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 1953ء سے فن لینڈ کے سکول بچوں کو خود کھانا دیتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ سکول میں ہی روز تعلیم دی جائے بلکہ نصاب کی مناسبت سے مختلف مقامات پہ بھی بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔ طالبعلم کی کوئی مخصوص وردی بھی نہیں ہوتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!