حکومتی جگہ کی لیز، کرایہ، ٹھیکہ

ریاست میں موجود قابل کاشت زمینیں پٹے پہ دے کر یا حکومتی املاک کرایہ پہ دے کر بھی ریاست آمدن حاصل کرسکتی ہے۔

آج کے دور میں کچھ ایسے محکمے بھی قائم ہوچکے ہیں جو بہت بڑی صنعت یا کاروبار ہیں اور ان پہ ریاست کی بہت سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔ پاکستان میں ریلوے کا ادارہ، پاکستان ائیر لائن، پاکستان سٹیل ملز، بجلی کے پیداواری یونٹ، اورنج ٹرین وغیرہ حکومت کے کاروباری ادارے ہیں۔ حکومت کوئی کاروبار کرتی ہے، ان اداروں کی آمدنی سے بھی حکومتی اخراجات اور ترقیاتی بجٹ کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ اداروں کو بڑھوتی دی جاسکتی ہے۔ ان کی منصوبہ بندی کرکے حکومتی آمدنی میں اضافہ کرکے عوام کی فلاح و بہبود پہ خرچ کیا جاسکتاہے۔ دوسرے ممالک  پہ معاشی ابتری قائم رکھنے کیلئے ایسے اداروں کا قیام اور بڑھوتی موجودہ دور کی بہت بڑی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!