آزاد بازار ۔۔۔ سوق المفتوحہ

"آزاد بازار” عربی میں سوق المفتوحہ یعنی وہ بازار جس کیلئے جگہ حکومت فراہم کرے اور اس میں مختلف چیزیں خرید کیلئے دستیاب ہوں۔ حکومت اس جگہ کی فراہمی، تزئین و آرائش اور اخراجات، انتظام و انصرام اور حفاظت کی مد میں ماہانہ کچھ کرایہ لیا جاتا ہو۔ آزاد بازار میں ہر ایک تاجر کو اپنی اشیاء بیچنے کے یکساں مواقع میسر ہوتے ہیں۔ موجودہ دور میں سستے بازار اور لاہور میں قائم مختلف ماڈل بازار، آزاد بازار کی بہترین مثال ہیں۔ مغربی نظام معیشت ہمیں سُپر سٹور اور بڑے بڑے مالز فراہم کرتا ہے۔ جہاں صنعتوں سے سامان سیدھا بازاروں میں آجاتا ہے۔ جبکہ اسلامی ریاست کی تجارتی منصوبہ بندی میں ہمیں آزاد بازار ملتے ہیں، جہاں ہر چھوٹا بڑا تاجر بھی اپنا سامان فروخت کر سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!