پاکستان دنیا کا چھپن واں مقروض ترین ملک ہے۔
پاکستان سالانہ ملکی پیداوار GDP کے لحاظ سے بیالیسواں بڑا ملک ہے۔
میرے خیال میں رقبے کے لحاظ سے چھتیسواں بڑا ملک اور آبادی کے لحاظ سے چھٹے بڑے ملک پاکستان کو سالانہ ملکی پیداوار میں پہلے دس ممالک میں نہیں تو اوسطا بیسویں یا اکیسویں نمبر کا ملک ہونا چاہئے۔
پاکستان صنعتی پیداوار اور صنعتوں کے لحاظ سے چھیاسٹھ واں بڑا ملک ہے اور سالانہ ملکی پیداوار میں صرف دس فیصد حصہ صنعتی پیداوار کا ہے۔ اس شرح کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔