مولانا اللہ یار خاں رحمۃ اللہ علیہ کی پیشگوئیاں

توکل منرل کمپنی کے آفس میں ایک دفعہ مجدد فی الطریقت، حضرت العلام مولانا اللہ یار خاں رحمۃ اللہ علیہ کےشاگردوں نے آپ کے حکم پہ آپ  ہی کے قلب کے انوارات میں دیکھ کر آنے والے حالات کو یوں بیان فرمایا۔

"حضرت ۔میں دیکھ رہا ہوں کہ وردیوں والے لوگ آرہے ہیں
اور انہوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے بغیر کسی خون خرابے کے۔۔۔

مزید استفسار پہ فرمایا کہ

"بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ہوچکا، تاخیر کی وجہ معلوم نہیں۔۔۔
آنے والا شخص اسلامی نظام کی بنیاد رکھ دے گالیکن نافذ نہیں کرپائے گا۔
میں اس کے بعد ایک اور وردی والے کو دیکھ رہا ہوں جو اسلام نافذ کرے گا”

بعد ازاں پاک افغان  بارڈر ایریاطورخم کا دورہ کرتے ہوئے فرمایا۔

"میں دیکھ رہا ہوں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بہت بڑی دیوار ہے۔
روس کے جہاز اور ٹینک اسے ٹکر لگاتے ہیں، مگر وہ دوگنا ہوجاتی ہے۔ روس پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا”

چکڑالہ ضلع میانوالی میں افغانستان کے تذکرہ کے موقع پہ فرمایا۔

"روس ٹوٹ جائے گا اور بھکاری بن کر کھائے گا”

ایک موقع پہ حضرت العلام مولانا اللہ یار خاں رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا۔

"پاکستان کی حدیں وسیع ہوجائیں گی، بھارت کے ساتھ بڑی جنگ ہوگی،
کشمیر فتح ہوجائے گا، دہلی فتح ہوگی، فاتح جنرل اپنا ساتھی ہوگا
اس موقع پر اتنا خوش ہوگا کہ دل پھٹ جائے گااور اپنی فتح کو دیکھ نہ پائے گا”

اس موقع پہ  بھارت کے پاکستا ن کا حصہ بننے کی نوید ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!