شرعی اصطلاحات

قوانین اسلامی کی قوت اور اس کی پابندی کے درجہ کے اعتبار سے بھی قوانین کی تقسیم کی جاتی ہے اور یہ تقسیم  شرعی اصطلاحات کے ذریعے ہر انسانی فعل کی تشریح کو آسان بناتی ہے۔

فرض                     وہ عمل جو قطعی دلیل سے ثابت ہو۔

واجب                    وہ عمل جو دلیل ظنی سے ثابت ہو۔

سنت موکدہ               وہ عمل جو نبی کریم ﷺسے مستقل ثابت ہو، سنت موکدہ ترک کرنے کا گناہ ہے۔

سنت غیر موکدہ            وہ عمل جو رسول کریم ﷺنےمسلسل نہ کیا ہو۔ کبھی کیا ہو، کبھی ترک کیاہو۔

 لیکن  سنت غیر موکدہ پہ عمل کرنے  کا نفل سے زیادہ درجہ ہے۔

نفل/ مستحب               وہ عمل جونبی کریم ﷺ کو پسند ہو۔

 کرنے کا ثواب ہے اور نہ کرنے کا گناہ نہیں۔

مباح                      وہ عمل جس کی اجازت ہو۔ کرنے نہ کرنے کا ثواب یا گناہ نہیں۔

مکروہ تنریہی              وہ نا پسندیدہ کام جس کی ممانعت ہے، اس سے بچنا بہتر ہے۔

مکروہ تحریمی                وہ ناپسندیدہ کام جس کی ممانعت ہے اور حرام کے قریب ہے۔

حرام                      وہ عمل جس کی ممانعت دلیل قطعی سے ثابت ہو۔ ایسا عمل کرنے میں عذاب ہے اور

 حرام کو جائز سمجھنا کفر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!