جمہوریت، مولانا محمد حذیفہ وستانوی کی نظر میں

یہ کیا ہے دشمنانِ انسانیت اتنا سب کچھ کرنے پر بھی نہیں تھمے اور سیاست کو بھی اپنے دامِ فریب میں لے لیا اور یہ ہوا کھڑا کیا کہ سیاست اور دین علیحدہ علیحدہ ہے، لہٰذا انسان کی سیاسی کامیابی محض ”ڈیموکریسی“ اور جمہوریت میں مخفی ہے۔ اور حکمرانی کیلئے العیاذ باللہ خدائی قوانین کی کوئی حاجت اور ضرورت نہیں۔ اور اس طرح پارلیمنٹ کو شریعت کی جگہ حلت اور حرمت کا ٹھیکہ دیدیا۔ بس پھر کیا تھا پارلیمنٹ میں موجود ملحد فکر انسانوں کے ٹولہ نے شراب نوشی، جوا، ہم جنس پرستی وغیرہ کو حلال قرار دیدیا اور انسان کی بچی کھچی شرافت کو بھی ملیامیٹ کردیا۔ عقائد کے بعد جمہوریت کے ذریعہ سیاست کو اپنی لپیٹ میں لیا اور اخیر میں معاشرت اور معیشت کو ”کمرشلا ئزیشن‘‘ کے ذریعہ اپنے قابو میں کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!