جمہوریت، مفتی حمید اللہ جان کی نظر میں

اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں! صرف اسلامی پاکستان! اس جمہوری کتے کو اس کنوئیں سے نکالو گے توکنواں پاک ہوگا ورنہ ہزار ڈول نکال لو یہ کنواں پاک ہونے والا نہیں۔ جمہوریت فساد کی جڑ ہے جب تک اس ملک سے جمہوری نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک یہاں اسلام کے نفاذ کی بات کرنا خام خیالی ہے۔ جتنے بھی لادینیت پر مبنی قوانین اس ملک کے آئین میں ہیں ہم اس نظام حکومت (جمہوریت) کےذریعے ان کا کبھی بھی خاتمہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے ان جماعتوں کو دعوتِ فکر دی جوپارلیمنٹ میں اسلام کے دفاع کے لئے اپنی موجودگی کو ضروری سمجھتے ہیں کہ اگر آپ اس نظام کے تحت دفاع کرسکتے تو یہ قوانین کبھی نہ بنتے۔ مشاہدہ اور تجربہ سے ثابت ہے کہ موجودہ مغربی جمہوری نظام ہی بےدینی، بے حیائی اورتمام فسادات کی جڑ ہے اور خصوصاََ اس میں اسمبلیوں کوحق تشریع (آئین سازی، قانون سازی) دینا سراسر کتاب وسنت اور اجماعِ اُمت کے خلاف ہے  اور ووٹ کا استعمال مغربی جمہوری نظام کو عملا تسلیم کرنا اور اس کی تمام خرابیوں میں حصہ دار بننا ہے۔ اس لئے موجوده مغربی نظام کے تحت ووٹ کا استعمال شرعا ناجائز ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!